ماؤں کا عالمی دن ”ورلڈ مدرز ڈے“ 8مئی اتوار کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا

May 07, 2022 | 17:31

ویب ڈیسک

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن ”ورلڈ مدرز ڈے“ 8مئی اتوار کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت واہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کیلئے محبت کے جذبات کو فروغ دیناہے اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین ماں کی شان اور عظمت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے سرکاری نجی ٹی وی چینلز سے بھی ماں کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔ماں کے عالمی دن کی ابتدا 8مئی1914ء میں اس وقت کے امریکی صدر ووڈ ولسن کے حکم پر ہوئی جنہیں اپنی ماں سے بہت زیادہ محبت تھی اس وقت سے ماں کا یہ عالمی دن ہر برس ماہ مئی کے دوسرے اتوار کو دنیا بھر میں پورے اہتمام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔پاکستان بھر میں بھی ماں کی عظمت کے اعتراف میں یہ عالمی دن منایا جاتا ہے اس دن کی مناسبت سے لوگ اپنی ماؤں کو خصوصی تحائف،گلدستے اور پھول پیش کریں گے جبکہ جن کی مائیں ان سے بچھڑ چکی ہیں وہ ان کی قبروں پر جاکر آنسوؤں کا نذرانہ پیش کریں گے۔

مزیدخبریں