پاکستان ہرمشکل گھڑی میں اپنے افغان بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑاہے:وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں اپنے افغان بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ افغانستان پہنچ گئی ہے اور امداد کیلئے مزید اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اس مشکل وقت میں افغان عوام کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔اُدھر، سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے کے ذریعے افغانستان پہنچی۔امدادی سامان میں ایک سو خیمے، دو ٹن آٹا، ایک ٹن چاول اور چار سو پچاس کلو گرام چینی شامل ہے۔امدادی سامان کی دوسری کھیپ پیر کو روانہ کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن