ذرا سوچیں ہم کہاں کھڑے ہیں

May 07, 2023

گلزار ملک

گلزار ملک
انتہائی معذرت کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم سب کیا کر رہے ہیں اور کن حالات میں کہاں کھڑے ہیں قارئین آج کے کالم میں کچھ اشارے ایک فرضی واقعہ کے ذریعے آپ کی نذر کر رہا ہوں آج کے دور میں اس واقعہ کا حقیقت سے بہت گہرا تعلق دکھائی دے رہا ہے. یقینا آپکو یہ بہت پسند آئے گا اور آپ کو اس بات کا بھی اندازہ ہو جائے گا کہ ہم کہاں کھڑے ہیں اور دنیا کہاں سے کہاں تک پہنچ چکی ہے. مہنگائی کرپشن لوٹ مار اور سیاسی لڑائی جھگڑوں نے پورے ملک میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہر کسی کا جینا مشکل ہو گیا ہے درج ذیل واقعہ کچھ اس طرح سے ہے
 ایک گدھا کھیتوں کی طرف بھاگا اور کھڑی فصل کو تباہ کرنے لگا جب کسان کی بیوی نے یہ دیکھا تو اس نے غصے میں گدھے کو مار ڈالا گدھے کی لاش دیکھ کر گدھے کا مالک بہت غصے میں آگیا اور کسان کی بیوی کو گولی مار دی کسان اپنی بیوی کی موت سے اتنا مشتعل ہوا کہ اس نے گدھے کے مالک کو گولی مار دی جب گدھے کے مالک کی بیوی نے اپنے شوہر کی موت کی خبر سنی تو غصے میں اس نے اپنے بیٹوں کو حکم دیا کہ وہ کسان کا گھر جلا دے لہذا بیٹے شام کو گئے اور ماں کے حکم کو پورا کرتے ہوئے کسان کے گھر کو آگ لگا دی یہ سوچ کر کہ کسان بھی گھر میں جل کر مر جائے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا جب کسان واپس آیا اور گدھے کے مالک کے تینوں بیٹوں اور بیوی کو قتل کر دیا اس کے بعد کسان نے توبہ کرلی اور شیطان کو کوسنے لگا شیطان نے ناراض ہوتے ہوئے کہا کہ میں نے تو کچھ بھی نہیں کیا صرف گدھے کی رسی کھولی تھی لیکن سب نے رد عمل ظاہر کیا رد عمل کے جواب میں زیادہ اور شدید رد عمل ظاہر کیا اور اپنے اندر کی خباثت کو باہر آنے دیا لہذا اگلی بار جواب دینے رد عمل ظاہر کرنے اور کسی سے بدلہ لینے سے پہلے رک جائیں اور ایک لمحے کے لیے سوچیں کبھی کبھی شیطان ہمارے درمیان صرف گدھا چھوڑ دیتا ہے اور باقی کام ہم خود کرتے ہیں. اس کالم کو پڑھنے کے بعد آپ خود فیصلہ کریں کہ کھلنے کے بعد رسپانس تو ضرور آئے گا۔ اس طرح اس دور میں سوشل میڈیا جو کہ بالکل بے لگام ہو چکا ہے جو بغیر تحقیق کیے ہوئے سب کچھ اس سوشل میڈیا پر اس وقت ہو رہا ہے انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اس بیلگام میڈیا کی جانب نہ جانے کسی کی توجہ کیوں نہیں جاتی اس کی بے لگام صورتحال کی وجہ سے فحاشی اور جھوٹی من گھڑت قسم کی خبروں کی وجہ سے لوگوں کی پریشانیوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے.
 یہاں پر آپ کو اندازہ تو ہوگیا ہو گا کہ ہم کہاں اور کس جگہ پر کھڑے ہیں ہم کرکیا رہے ہیں اور ہمیں کیا کرنا چاہیے ذرا غور کریں آپ اور میں دوستوں کے گروپ میں خاندان اور پارٹی سیاست یا نظریے کے دائرے میں لڑتے رہتے ہیں یاد رکھیں ٹوٹنا بہت آسان ہے جڑے رہنا بہت مشکل ہے لڑنا آسان ہے درگزر کرنا بہت مشکل ہے جس پر شاید ہم نے کبھی غور ہی نہیں کیا جی ہاں اس پر غور ضرور کریں کہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے یہ شیطان ہی تو ہے جو انسان کی ہر قسم کی عبادات و معاملات میں خلل ڈالتا ہے اور اسے سیدہی راہ سے بھٹکاتا ہے اسی لئے اسلامی تعلیمات کے مطابق انسان کو شیطان کے مکر و فریب سے بچنے کیلئے رحمٰن کی پناہ میں آجانے کا حکم دیا گیا ہے کہ جو لوگ اللہ کے بندے بن جاتے ہیں ان پر شیطان کا زور نہیں چلتا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو شیطان کے داؤ فریب سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

مزیدخبریں