لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ کیلئے 22خواتین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔کھلاڑیوں میں حیا گل، ایمن محمود، مقدس فاطمہ، آمنہ، زینب شجاعت، زینب رحیل، اریشا، درخواست انصاری، لائبہ احسن، زویا احمد، اقرا ارم، جویریہ، الویرا کاشف، ساجدہ ثاقب، لاریب عباس،امہ ایمان،عمیرہ شاہد، نور الصباح، ایرہ اعجاز، ماہین علیم، کائنات حیات اور فردوس غفار شامل ہیں جبکہ کوچنگ کے فرائض انوار احمد انصاری، ارباز ملک اور نیشا سلطان انجام دیں گی۔ کھلاڑیوں کا انتخاب رواں برس فروری میں اسلام آباد میں کھیلی گئی قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کے دوران کیا گیا تھا۔