تہران (آئی این پی)ایران نے دہری شہریت والے ایرانی باشندے کو دہشتگردی کے جرم میں پھانسی دیدی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سزائے موت پانے والا ایرانی باشندہ حبیب چاب سوئیڈن کی شہریت بھی رکھتا تھا۔ایرانی عدلیہ کے مطابق حبیب چاب دہشتگرد تنظیم حرکت الاندال کا سربراہ تھا جس پر کئی دہشتگرد حملوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔رپورٹس کے مطابق حبیب چاب کو ایرانی فورسز 2020 میں ترکی سے گرفتار کر کے تہران لے آئی تھیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی فورسز نے یہ نہیں بتایا تھا کہ حبیب چاب کو کیسے اور کہاں سے گرفتار کیا گیا۔
ایران نے دو ہری شہریت والے ایرانی باشندے کو دہشتگردی کے جرم میں پھانسی دیدی
May 07, 2023