بلاول نے مسئلہ کشمیر پر واضح انداز میں پاکستان کا مؤقف بیان کیا: طاہر اشرفی

May 07, 2023

اسلام آباد (اے پی پی) ملک بھر کے علما و مشائخ نے نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ  بلاول بھٹو زرداری کے موقف کی تائید  کی ہے۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و انٹرنیشنل انٹرفیتھ ہارمنی کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور دیگر نے ہفتہ کو اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔ بلاول بھٹوزرداری نے کشمیر کے مسئلہ پر بڑا واضح انداز میں پاکستانی موقف کو بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پاکستان کے سپہ سالار جنرل حافظ سید عاصم منیر بھی کاکول اکیڈ می میں پاکستان کے کشمیر کے مسئلے پر موقف کو بڑ ے واضح کر چکے ہیں۔ بھارت  کے وزیر خارجہ نے جو زبان اور انداز اختیار کیا وہ ہندوستان کی خطے کے اندر امن دشمن ایجنڈے کو واضح کرتا ہے۔ علماء و مشائخ نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر کے مسئلے پر جو موقف کو بیان کیا ہے اس کی تائید کرتی ہے۔ بھارت  اقلیتوں کیلئے جہنم بن چکا ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ اقلیتوں کے ساتھ مظالم  بھارت میں ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں