وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات کشمیری عوام کی ترقی، خوشحالی ترجیح: اسحاق ڈار

May 07, 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چودھری انوار الحق نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کے مالی امور اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے ریونیو بڑھانے کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا اور آزاد خطے کی آمدن بڑھانے کیلئے وفاقی حکومت سے تعاون مانگ لیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر سمیت تمام علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے پرعزم ہے۔ آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی و خوشحالی حکومت کی ترجیح ہے۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود معیشت کو استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیر خزانہ نے آزاد کشمیر حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

مزیدخبریں