گھر پر چھاپہ‘ ہائیکورٹ نے پرویزالٰہی کی توہین عدالت درخواست نمٹا دی

May 07, 2023

لاہور(خبرنگار)حفاظتی ضمانت کے باوجود پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ مارنے کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کی درخواست نمٹا دی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے حفاظتی ضمانت کے باوجود پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ مارنے کے خلاف  درخواست پر دو صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ فریقین عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ چکے ہیں لہذا عدالت ڈی جی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سمیت دیگر کی معافی کو منظور کرتی ہے۔ اینٹی کرپشن نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پرویز الہٰی کے گھر پر حفاظتی ضمانت والے مقدمے میں چھاپہ نہیں مارا تھا۔ عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار مزید کارروائی کے لیے متعلقہ فورم پر رجوع کرسکتا ہے۔ عدالت نے پرویز الہٰی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

مزیدخبریں