شیخوپورہ؍ نارنگ منڈی (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) ایس آئی جنید نے مہنگائی سے تنگ آکر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ استعفیٰ انہوں نے ڈی پی او شیخوپورہ کو ارسال کر دیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انکی تنخواہ 48ہزار روپے ہے، موجودہ دور میں اس تنخواہ سے گزارہ انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ میری تنخواہ سے زیادہ تو ایک رکشہ والا ماہانہ کمائی کرتا ہے۔ ٹی اے ایس آئی جنید احمد کا کہنا تھا کہ جو تنخواہ ہمیں محکمہ کی طرف سے ملتی ہے اس کا نصف ہم محکمانہ ڈیوٹی پر لگا دیتے ہیں۔ 14 سالہ سروس ریکارڈ بالکل کلین ہے کبھی بھی الحمد للہ کرپشن کا الزام نہیں لگا موجودہ کسمپرسی کے عالم میں استعفیٰ ڈی پی او شیخوپورہ کو ارسال کر دیا ہے اور استدعا کی ہے کہ ان کا استعفیٰ ہر صورت منظور کیا جائے۔ ٹی اے ایس آئی شیخوپورہ کے تھانہ نارنگ منڈی میں اپنے فرائض کی ادائیگی کر رہا ہے۔
مہنگائی سے تنگ تھانہ نارنگ میں تعینات اے ایس آئی نے استعفیٰ دے دیا
May 07, 2023