عمران نے اپنے متبادل کے طور پر وکیل نعیم پنجوتھا کو نامزد کردیا، پاور آف اٹارنی تیار

May 07, 2023

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سپیشل پاور آف اٹارنی تیار کرلی عدالتی کارروائیوںکیلئے عمران خان نے اپنے متبادل کے طور پر وکیل نعیم پنجوتھا کو نامزد کردیا، نعیم پنجوتھا کو تمام عدالتوںمیںدرخواستیں ،اپیلیں انٹراکورٹ اپیلیں دائر کرنے کا اختیار ہے عمران خان کا مؤقف ہے کہ ذاتی مصروفیات کے باعث سول اور فوجداری کیسز میں عدالت پیش نہیں ہوسکتا، نعیم پنجوتھا میری طرف سے عدالت میں بیان ریکارڈ کروانے کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں