سندھ بلدیاتی ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے کنٹرول روم قائم کر دیا

May 07, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکریٹریٹ اسلام آباد میں سندھ کے 26 اضلاع میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کرنے کے لیے تین روز کے لئے کنٹرول روم / شکایت سیل قائم کر دیا گیا۔ مرکزی کنٹرول روم  انتخابی عمل کی مانیٹرنگ، شکایات کے ازالے کے لئے قائم کیا گیا ہے جو انتخابات کے نتائج مرتب ہونے تک کام کرتا رہے گا۔ مرکزی کنٹرول روم میں افسران بمع مانیٹرنگ ٹیم انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے۔عوام پولنگ کے حوالے سے شکایت درج کرانے کے لئے  مرکزی کنٹرول روم 6 مئی سے 8 مئی تک قائم رہے گا. مرکزی کنٹروم روم سے سئینر افسران بمع مانیٹرنگ ٹیم تین روز تک بلا تعطل انتخابی عمل کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں. اس کے علاوہ انتخابی عمل کے حوالے سے شکایات کا فوری ازالہ بھی کیا  جارہا  ہے۔کنٹرول روم پولنگ کا عمل شروع ہونے سے ابتدائی نتائج کے مرتب ہونے تک کام کرتا رہے گا. کنٹرول روم سندھ میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اور مانیٹرنگ ٹیموں سے مسلسل رابطے میں ہے۔

مزیدخبریں