راجن پور (آئی این پی )پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کچے میں ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن 28 ویں روز بھی جاری ہے ، پولیس نے کچہ عمرانی میں موج علی گینگ کے ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے‘خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ‘کمین گاہوں سے راکٹ لانچرز ، ایس ایم جی ، جی تھری گنز اور ایمونیشن برآمد ‘پانچ ڈاکوئوں نے سرنڈر کر کے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بیس لاکھ ہیڈ منی کے مجرم اشتہاری موج علی گینگ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ،پولیس کی مزاحمت ، گینگ کی کمین گاہوں کا کنٹرول حاصل کر لیا گیاہے جبکہ خفیہ ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیاہے ،کمین گاہوں سے راکٹ لانچرز ، ایس ایم جی ، جی تھری گنز اور ایمونیشن برآمد کر لیے گئے ہیں ،چک عمرانی میں عطا ء اللہ پٹ گینگ کی خفیہ پناہ گاہیں تھیں ،راکٹ لگنے سے پولیس کی بکتر بند گاڑی کو بھی جزوی نقصان پہنچا،پانچ ڈاکوئوں نے سرنڈر کر کے خود کو پولیس کے حوالے کر دیاہے ،عطاللہ پٹ کی پناہ گاہیں، کمین گاہوں کو مسمار کر کے نذر آتش کر دیا گیا۔