2022ء کی مس یونیورس آسٹریلوی فیشن ماڈل گھوڑے سے گر کر دم توڑ گئی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) 2022ء کی مس یونیورس کی فائنلسٹ اور آسٹریلوی فیشن ماڈل، سینا ویر 23 سال کی عمر میں ایک المناک گھڑ سواری حادثے کے بعد چل بسی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل کو گزشتہ ماہ اپنے آبائی وطن آسٹریلیا میں گھوڑے پر سواری کے دوران خطرناک حادثے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سینا ویر 2 اپریل کو آسٹریلیا کے ونڈسر پولو گراؤنڈ  پر گھڑ سواری کر رہی تھیں جب ان کا گھوڑا گر گیا۔ زخمی ہونے کے بعد  وینٹی لیٹر پر تھیں، تاہم 4 مئی کو سینا دم توڑ گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...