سمندر کی تہہ میں تحقیقی سٹیشن بنانے کا فیصلہ

لاہور (نیٹ نیوز) خلا میں موجود سپیس سٹیشن کی طرح ہی سمندر کی تہہ میں بھی تحقیقی    سٹیشن کے قیام کا تصور اب حقیقت بننے کے قریب ہے۔ سمندری زندگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مطالعہ کرنے کیلئے نیشنل اوشیینِک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) اور پروٹیئس اوشین گروپ نے سمندر کے نیچے سپیس سٹیشن کی تعمیر کیلئے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔ اس میں سائنسدانوں، اختراع (Curacao) نام سٹیشن کو کیریبین  جزیرے کور اکاؤ PROTEUS پروٹینس کاروں اور یہاں تک کہ مخصوص شہریوں کو زیر آب متنوع حیاتیات اور سمندری اور زمینی موسمیاتی تبدیلیوں کے مطالعے کے لیے طویل عرصہ رہائش بھی فراہم کی جائے گی۔ این او اے اے کے ڈائریکٹر جیریمی ویریچ نے اپنے بیان میں بتایا کہ دونوں اداروں کی شراکت سمندری حیات کے مطالعے میں انسانی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے میں انتہائی معاون ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن