حکومت چاہتی ہے ہم الیکشن کے آئینی مطالبے سے پیچھے ہٹ جائیں:اسد عمر

لاہور (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل  اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے ہم کسی طرح الیکشن کے آئینی مطالبے سے پیچھے ہٹ جائیں،مسئلہ ایک ساتھ انتخابات یا بجٹ کا نہیں بلکہ حکمرانوں کو لوگوں کا خوف ہے۔ ہفتہ کو  انسداد دہشت گردی عدالت  میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا ہے کہ حکمران آئین توڑ رہے ہیں اور کسی بھی حد تک جا رہے ہیں تاکہ عوام سے ان کا سامنا نہ ہو،آئین و قانون نہیں یہاں طاقت کا زور ہے،طاقت جب فیصلہ کرے گی تو ان کو باہر اٹھا کر پھینک دے گی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بتائیں بھارت سے سوا ذلت کے اور کیا لائے ہیں؟ بائیس کروڑ سے زیادہ عوام کا ملک آئین کے بغیر نہیں چل سکتا۔ تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ حکمران ٹولے کا انتخابات کرانے کا کوئی ارادہ نہیں، ملک میں  ججز کی بے عزتی انسانیت نہیں جنگل کا قانون ہے۔ فل کورٹ پر کوئی اعتراض نہیں یہ اختیار چیف جسٹس کا ہے۔ پی ڈی ایم کی ڈیمانڈ پر عدالتیں نہیں چلیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...