8 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے، علی ناصر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات

لاہور (نامہ نگار) پنجاب حکومت نے علی ناصر رضوی کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کر دیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 8 پولیس افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور افضال احمد کوثر کا تبادلہ کر کے ڈی آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سی پی او پنجاب لاہور جبکہ سی پی او فیصل آباد علی ناصر رضوی کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کر دیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے احسان سیف اللہ کو اے آئی جی ڈسپلن سی پی او پنجاب لاہور، جویریہ محمد جمیل کو ایس پی انویسٹی گیشن اٹک، ایس پی سپیشل برانچ فیصل آباد احمد ارسلان کو سی پی او پنجاب لاہور رپورٹ کرنے، نعیم عزیز سندھو کو ایس پی سپیشل برانچ فیصل آباد، ظفر بزدار کو بٹالین کمانڈر پی سی لاہور، عاصم افتخار کو ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی شیخوپورہ، فاروق احمد انور کو ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن گجرات محمد حسین کو تبدیل کر کے ایس پی انویسٹی گیشن ساہیوال تعینات کر دیا گیا ہے۔
تقرر و تبادلے
لاہور (خبر نگار) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے 13 افسران کے تبادلے و تقرریاں کر دی گئی ہیں۔ محمد عمیر اکرام کو سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور، کامران حیدر اعوان کو سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خاں اور محمد ایوب کو سپرنٹینڈنٹ بورسٹل جیل فیصل آباد تعینات کر دیا ہے۔ کاشف علی کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل لاہور، فرخ رشید کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل راولپنڈی اور عبدالصبور سکھیرا کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سنٹرل ملتان سرفراز احمد کو ڈپٹی سپرٹنڈنٹ ہائی سکیورٹی بیرکس سنٹرل جیل لاہور، کاشف سیف کو ڈپٹی سپرٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل قصور، جمشید احمد کو ڈپٹی سپرٹنڈنٹ جوڈیشل ڈسٹرکٹ جیل نارووال، کامران صدیق کو ڈپٹی سپرٹنڈنٹ جوڈیشل ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ، طاہر بشیر کو ڈپٹی سپرٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ سنٹرل جیل گوجرانولہ اور الفت نعیم کو ڈپٹی سپرٹینڈنٹ ایجوکیشن ریجنل آفس راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔ محمد اظہر جاوید سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور کو انسپکٹوریٹ آف پنجاب پریزنز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تقرر و تبادلے

ای پیپر دی نیشن