خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے انٹرنیشنل فوڈ فیسٹیول کا افتتاح کردیا

May 07, 2023

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے انٹرنیشنل فوڈ فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ فوڈ فیسٹیول میں مختلف ملکوں کے روایتی کھانوں کے سٹال لگائے گئے تھے۔ اسلام آباد میں متعین غیر ملکی سفیروں اور ان کے اہل خانہ کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت خواتین کی ایک بڑی تعداد نے بھی فوڈ فیسٹیول میں شرکت کی۔ خاتون اول نے ربن کاٹ کر فوڈ فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا بعد ازاں انہوں فیسٹیول کے مختلف سٹالوں کا بھی دورہ کیا اور ان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ قبل ازیں فیسٹیول کے منتظمین اور دیگر عہدیداران نے خاتون اول کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیگم ثمینہ عارف علوی کی سرپرستی ہمارے لئے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔

مزیدخبریں