لاہور (نامہ نگار)کائونٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب (سی ٹی ڈی) نے لاہور سمیت صوبے بھر میں کارروائیاں کر کے 11دہشت گرد گرفتار کر لئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ان دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ، داعش اور ٹی ٹی پی سے ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف لاہور، بہاولپور،گوجرانوالہ، راولپنڈی اور ساہیوال میں 10مقدمات درج کر لئے گئے۔ دہشت گردوں میں ٹی ٹی پی سے مہتاب ولد مشال خان، اے ایس ڈبلیو جے سے محمد طارق ولد عبدالغفار، داعش سے گل اعظم ولد حاجی مفتی، ٹی ٹی پی سے محمد معاویہ خان ولد محمد ظفر خان، ٹی ٹی پی سے عماد علی ولد ظفر اللہ، ٹی ٹی پی سے ابوبکر ولد اورنگزیب، محمد عاصم ولد مبارک شاہ ٹی ٹی پی سے، محمد طلحہ رشید ولد محمد رشید از ایس ایس پی/لیج،نعمان وارث ولد محمد وارث ٹی ٹی پی/القاعدہ سے، ٹی ٹی پی سے جبار خان ولد ظہیر اللہ اور تحریک طالبان پاکستان سے محمد عمر ولد غلام شبیر شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ان گرفتار دہشت گرد افراد کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد 1390 گرام، ہینڈ گرنیڈ 3، آئی ای ڈی بم 2، ڈیٹونیٹر 11، سیفٹی فیوز وائر 17.8 فٹ، پرائما کارڈ 2، پمفلٹ 38، سٹیکرز 69، میگزین 5، سٹیکرز 11، ممنوعہ کتابیں 4، موبائل فون اور نقدی بر آمد کر لی گئی۔
سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،لاہور سمیت پنجاب سے کالعدم تنظیموں کے 11دہشتگرد گرفتار
May 07, 2023