الیکشن ملک میں ایک ساتھ ، آئینی مدت پوری ہونے پر ہونگے : مریم اورنگزیب 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سلیکٹ ہو کر دوبارہ آنے کی سہولت ختم ہو گئی۔ سہولت کار جا چکے ہیں اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معاشی، تباہی، مہنگائی، بے روزگاری لانے اور ملک کو خارجہ محاذ پر تنہا کرنے والی حکومت اب نہیں آئے گی۔ اب فرح گولی اور بشریٰ بی بی کے لئے بجٹ نہیں بنے گا۔ اب آٹا، چینی، بجلی، گیس مافیا کا نہیں بلکہ عوام کا بجٹ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بجٹ کی آپ فکر نہ کریں تم نے جو کرنا تھا کر لیا اب بس ملک میں آر ٹی ایس ٹھیک ہو چ کا ہے اقتدار کی خاطر پنجاب اور خیبر پی کے، کے مینڈیٹ کی توہین تُم نے کی، اقتدار کی خاطر تُم نے سائفر کی سازش کی، پی ٹی آئی تمہاری نااہلی کے باعث کریش ہو گئی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن ملک میں ایک ساتھ اور آئینی مدت پوری ہونے پر ہی ہونگے الیکشن ہوگا لیکن فارن ایجنٹ سڑکوں پر چیخے گا چلائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...