پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حج کوٹہ سعوی عرب کو واپس کر دیا گیا 

May 07, 2023


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ حج کوٹہ مکمل نہ ہونے کے باعث سعودی عرب کو واپس کر دیا گیا۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ سرکاری سکیم کا آٹھ ہزار عازمین کے لئے ملنے والا کوٹہ واپس کر دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ بتائی گئی ہےکہ سرکاری سکیم کے تحت کم درخواستیں موصول ہونے پر حج کوٹہ واپس کرنا پڑا۔ ذرائع وزارت حج کے مطابق حج کوٹہ واپس نہ کیا جاتا تو رہائش گاہوں کے کرائے اور دیگر اخراجات کی مد میں 24 ملین ڈالرز اضافی ادا کرنے پڑتے۔ حج کوٹے کی واپسی کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کیا۔
حج کوٹہ

مزیدخبریں