لاہور (نامہ نگار) نواب ٹاو¿ن کے علاقے مےں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے حساس ادارے کے سکھ افسر کو قتل اور گارڈ کو زخمی کر دےا اور فرار ہو گئے ہےں۔ تفصےلات کے مطابق سن فلاور ہاو¿سنگ سوسائٹی، جوہر ٹاو¿ن کا رہائشی حساس ادارے کا سکھ افسر پرم جیت عرف ملک سردار سنگھ اپنے سکیورٹی گارڈ حساس ادارے کے اہلکارمحمد صدےق کے ہمراہ سن فلاور سوسائٹی کے گراو¿نڈ کے پاس واک کر رہا تھا کہ وہاں اےک موٹر سائیکل پر سوار 2نامعلوم حملہ آور آئے۔ انہوں نے آتے ہی فائرنگ کر دی۔ جس کی زد مےں آ کر ملک سردار سنگھ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حملہ آور فرار ہو گئے۔سردار سنگھ کو سر پر دو فائر لگے جبکہ سکیورٹی گارڈ محمد صدےق کو کمر میں فائر لگا۔ رےسکےو ٹےموں نے زخمی گارڈ کو ہسپتال منتقل کر دےا ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹےم کی مدد سے شواہد اکھٹے کئے اور نعش قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
سکھ افسر قتل
نواب ٹا¶ن: موٹر سائیکل سواروں نے حساس ادارے کا سکھ افسر قتل، گارڈ زخمی کر دیا
May 07, 2023