نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ+نیٹ نیوز) بھارتی ریاست منی پور میں نسل کشی کا بازار گرم ہے۔ مودی سرکار نے پولیس کو شر پسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم جاری کر دیا۔ بھارت حالات سنگین اور قابو سے باہر ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق منی پور میں بھارتی فورسز کی کارروائیاں ریاستی دہشتگردی قرار دی گئی ہیں۔ ہزاروں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے جبکہ مکینوں نے صورت حال کو مقبوضہ کشمیر سے تشبیہ دی ہے۔ منی پور میں اب تک سینکڑوں گھروں کو نذر آتش کر دیا گیا ہے جبکہ نذرِ آتش کئے جانے والے گھروں میں بیشتر افراد کے زندہ جھلس کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ منی پور میں اب تک خواتین سمیت 100 سے زائد افراد بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف مشتعل افراد کے ہاتھوں بھارتی 204 کمانڈو بٹالین کا چونکھولن ہاو¿کپ نامی کمانڈو ہلاک ہو گیا۔ کئی روز سے انٹرنیٹ سروس ٹرین سروس پروازیں آج تک معطل کی گئی ہیں۔ امتحانات بھی روک دیئے گئے۔ اب تک مودی سرکار کی ہدایات پر 10 ہزار سے زائد فوجی اور پیرا ملٹری کے دستے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں لیکن صورتحال پھر بھی قابو سے باہر ہے۔ م±ودی سرکار کی بہیمانہ ظلم و زیادتی نے ہندوستان کو بھی مقبوضہ وادی کا نقشہ بنا دیا۔ م±ودی کی کشمیر اور اب ہندوستان کی ریاست منی پور میں ظلم و زیادتی پر عالمی خاموشی ہے۔ جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رویے کی مذمت کی ہے۔
منی پور