وفاقی بجٹ خسارہ ساڑھے 3 ہزار ، صوبائی میزانیے 456 ارب روپے سرپلس 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) موجودہ مالی سال کے جولائی تا مارچ تک کے عرصے کے دوران ملک کے مالی آپرےشن کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت کا بجٹ خسارہ 3 ہزار 534 ارب روپے تک پہنچ گیا، دفاعی اخراجات ایک ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس دوران 3 ہزار 443 ارب آمدن کے مقابلے میں مجموعی اخراجات 6 ہزار 978 ارب روپے سے تجاوز کر گئے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی سے مارچ 2023ءتک قرضوں اور سود کی ادائیگی پر 3 ہزار 582 ارب خرچ ہوئے۔ گزشتہ سال کے مقابلے سود کی ادائیگی پر 1464 ارب روپے زیادہ اخراجات کئے گئے۔ ترقیاتی منصوبوں پر 428 ارب خرچ ہوئے۔ سبسڈیز پر 524 ارب اور پنشن کی ادائیگی پر 486 ارب سے زائد اخراجات آئے، وزارت خزانہ کے مطابق جولائی تا مارچ ایف بی آر نے 5 ہزار 156 ارب روپے ٹیکس وصول کیا۔ نان ٹیکس ریونیو ایک ہزار 240 ارب روپے رہا، 9 ماہ میں صوبوں کا بجٹ 456 ارب روپے سرپلس رہا۔
بجٹ خسارہ/ خزانہ

ای پیپر دی نیشن