بعض لیگی رہنماو¿ں کے الزامات بے بنیاد ، مفت آٹا سکیم کا آڈٹ ہوگا : محسن نقوی 

May 07, 2023

لاہور (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار) پنجاب میں مفت آٹا سکیم کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٰ محسن نقوی نے ٹویٹ میں لکھا کہ پنجاب میں مفت آٹا سکیم کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے بعض رہنماﺅں کی جانب سے بے بنیاد الزامات کی تحقیقات کے لئے شفاف اور غیر جانبدارانہ آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مالیاتی نظم وضبط کو یقینی بنانے کے لئے آڈیٹر جنرل آفس اور عالمی شہرت کی حامل نجی آڈٹ فرم کے ذریعے بھی مفت آٹا سکیم کا آڈٹ کرایا جائے گا۔ چیئرمین نیب کو بھی درخواست کی گئی ہے کہ مفت آٹا سکیم کی جانچ پڑتال کی جائے تاکہ حقائق کو سامنے لایا جا سکے اور کرپشن کا ارتکاب کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔ علاوہ ازیں محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں سنٹرل ماڈل سکول کو 15 اگست سے سنٹر آف ایکسیلینس کے طور پر فنکشنل کرنے کا اصولی فیصلے کی منظوری دے دی گئی۔ انٹری ٹیسٹ کے ذریعے لاہور کے سرکاری سکولوں کے2100 سے زائد ہونہار سٹوڈنٹس کا انتخاب کیا جائے گا۔ سنٹر آف ایکسیلینس سنٹرل ماڈل سکول میں ہر کلاس کے منتخب طلبہ کو 2ہزار روپے ماہانہ سکالر شپ دینے کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ قابلیت کی بنیاد پر ہر کلاس سے ٹاپ فائیو طلبہ کو 10 ہزار روپے ماہانہ سکالر شپ ملے گا اور اس کے ساتھ ساتھ ہر ڈے سکالر طالب علم کو روزانہ تین سو روپے تک کنوینس الا¶نس دیا جائے گا جبکہ 300 طلبہ کو ہاسٹل میں مفت قیام و طعام کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ سنٹر آف ایکسیلینس کے ہر طالب علم کو یونیفارم، شوز، کتابیں، سٹیشنری، نوٹ بکس اور سکول بیگ بھی فراہم کئے جائیں گے۔ سکول میں طلبہ کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ کنٹین، جدید سہولیات سے آراستہ کچن، آئی ٹی اور سائنس لیب بھی بنائی جائیں گی۔ انٹری ٹیسٹ کا انعقاد 20 سے 25 جون تک ہو گا۔ جولائی کے آخر یا اگست کے پہلے ہفتے تک حتمی میرٹ لسٹ آویزاں کر دی جائے گی۔ دوسری جانب دریائے نیلم میں جیپ گرنے سے ڈوبنے والے اچھرہ لاہور کے رہائشی 7 نوجوانوں کی تلاش کے لئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی خصوصی ٹیم دریائے نیلم پہنچ گئی ہے۔ حادثہ کے قریب کمانڈ پوسٹ قائم کر دی ہے اور ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے نوسہری ڈیم میں سرچ آپریشن کیا۔

مزیدخبریں