لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی‘ قصور‘ حافظ آباد (نیوز رپورٹر+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندگان نوائے وقت+ نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کی اعلیٰ عدلیہ اور چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں‘ مرکزی ریلی زمان پارک سے شروع ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی لکشمی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے۔ لکشمی چوک میں ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ14 مئی کو الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر ہوں گے۔ اگلے ہفتے سے 14 مئی تک جلسے کروں گا‘ مجھے دو دفعہ قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ پشاور میں عمران خان کی کال پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پیر زکوڑی پل میں جمع ہوئے‘ کارکنوں نے عدلیہ سے اظہار یک جہتی اور آئین کی بالادستی کے حق میں نعرے لگائے۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنان نے زیرو پوائنٹ پہنچے۔ راولپنڈی میں تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کے لیے کمیٹی چوک سے شروع ہونے والی ریلی مڑیڑ چوک پر پہنچ کر ختم ہوئی۔ ریلی میں پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان، شیخ راشد شفیق اور واثق قیوم عباسی سمیت مختلف رہنماو¿ں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ تحریک انصاف وزیرآباد کے زیراہتما م سپریم کورٹ کے حق میں نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاءنے سپریم کورٹ زندہ باد، آئین پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ کارکنان تحریک انصاف لاہوری دروازہ وزیر آباد سے کچہری چوک پہنچے، کارکنان تحریک انصاف اور شرکاءریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف پی پی51 چوہدری محمد یوسف نے کہا کہ ملکی سالمیت اور بقا کے لیے سپریم کورٹ کی عزت و تکریم لازم ملکی سپریم ادارہ جات کو عزت و قدر دینا ہو گی۔ منڈی بہاﺅالدین میں بھی پی ٹی آئی کے کھلاڑی سڑکوں پر نکل آئے۔ کارکنوں نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ تحریک انصاف قصور کے زیراہتمام ریلوے سٹیشن سے دربار بابا بلھے شاہ تک نکالی گئی ریلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما¶ں‘ کارکنوں الور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاءنے امپورٹڈ حکومت کے خلاف اور سپریم کورٹ کے ججز کے حق میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ احتجاجی مظاہرین نے عدلیہ اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ حافظ آباد میں پاکستان تحرےک انصاف کے زےر اہتمام چےف جسٹس سے اظہار ےکجہتی کے لئے رےلی نکالی گئی جس کی قےادت سکندر نواز بھٹی، عمران حےدر بھٹی اور انجمن تاجران کے صدر شےخ محمد امجد نے کی رےلی مختلف شاہراﺅں سے ہوتے ہوئے فوارہ چوک پر اختتام پزےر ہوئی جہاںپر مقررےن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی اےم کی جانب سے چےف جسٹس اور اعلی عدلےہ کے ججز کو پرےشرائز کرنے کی تمام سازشےں ناکام بنادی جائےں گی۔پوری قوم چےف جسٹس کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جب تک انتخابات نہےں ہوں گے اسوقت تک ملک بحرانوںکی دلدل سے نہےں نکلے گا۔ تحریک انصاف عمران خان کی کال پر چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے راولپنڈی میں یکجہتی ریلی نکالی گئی ریلی مےں غلام سرور خان ،محمد بشارت راجہ ،فیاض الحسن چوہان ، شےخ راشد شفےق سمےت دےگر بھی شرےک تھے ےکجہتی رےلی کےلئے کمیٹی چوک سے لیاقت باغ تک تحریک انصاف ضلع راولپنڈی نے استقبالیہ کیمپ بھی لگائے ریلی کے باعث مری روڑ پر ٹریفک شدےد جام ہوگئی تحرےک انصاف کے کارکنان اس موقع پرچیف جسٹس عمر عطا بندیال کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے کارکنوں نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھارکھے تھے تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے کہا کہ ہم آزاد عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں عمران خان کی کال پر آج عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے نکلے ہیں ججوں پر پریشر ڈالنے کی کوشش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے سپریم کورٹ آئین و قانون کی پاسداری کی ضامن ہے عدلیہ سے اظہار یکجہتی کا مقصد ہے کہ کسی کو آئین و قانون سے کھیلنے اجازت نہیں دی جائے گی ہم حکومتی اتحاد کی جانب سے ججوں پر دباﺅ ڈالنے کی مذمت کرتے ہیں۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آئندہ ہفتے سے دوبارہ سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا۔لکشمی چوک پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر 14 مئی کو انتخابات نہ ہوئے تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے،ملک کے ا?ئین کا ہر صورت میں دفاع کیا جائے گا، پوری قوم چیف جسٹس کیساتھ کھڑی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا پی ٹی ا?ئی کو ایک سال سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، مجھے دودفعہ قتل کرنےکی کوشش کی گئی، ہمارے اوپر قاتلانہ حملے ہوئے کسی کو پرواہ نہیں، قوم کا نقصان ہورہا ہے ان کو پرواہ نہیں، موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی کی، ہماری حکومت ختم ہونے کے بعد مہنگائی میں اضافہ ہوا۔سابق وزیراعظم نے کہا پی ڈی ایم حکومت آنے کے بعد پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی ہوئی، انہوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا، تاریخی قرضے لے لیے، ملک میں بیروزگاری بڑھ رہی ہے، مہنگائی میں لوگ ڈوب رہے ہیں لیکن ان امپورٹڈ حکمرانوں کو کسی چیز کی پرواہ نہیں ہے۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے دورہ بھارت پر بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا دورہ بھارت پوری قوم کے لیے شرمندگی کا باعث ہے، بھارت کے وزیرخارجہ سے بھی پوچھتا ہوں کیا آپ میں کوئی تہذیب نہیں، جب آپ کے ملک میں کوئی مہمان آتا ہے یا تو اس کو بلائیں نہ لیکن بلا کر اس طرح کا رویہ اختیار کرنا ہندوستان کو زیب نہیں دیتا۔ سابق وزیراعظم نے کہا شہباز شریف سے سوال پوچھتا ہوں آپ برطانیہ کیا کر رہے ہو کیا آپ کو پتا نہیں گزشتہ دنوں چھ فوجی شہید ہوئے۔ پارہ چنار میں اساتذہ کو گولیاں ماری گئیں، ملک میں بیروزگاری ہے۔ ان حالات میں آپ ملک کو چھوڑ کر کیسے باہر چلے گئے۔ صرف اس لیے کہ آپ کا سب کچھ باہر ہے، بچے باہر ہیں، پیسہ باہر ہے، آپ کا مفرور بھائی لندن میں بیٹھا ہوا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جو جنرل باجوہ نے ملک کے ساتھ کیا ہے ایسا کوئی دشمن بھی نہیں کر سکتا۔ کوئی دشمن ملک کو ایک سال میں وہ نقصان نہیں پہنچا سکتا تھا جو جنرل باجوہ نے پہنچایا، جب تک الیکشن نہیں ہوں گے تب تک سانس نہیں لیں گے۔