نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں انڈین نیشنل کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی کو وزیر اعظم نریندر مودی کے حوالے سے ہتک عزت کے ایک کیس میں 2 برس قید کی سزا سنانے والے گجرات کی سورت عدالت کے جج ہریش حسو کھا با ئی ورما کو ترقی دی گئی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قید کی سزا کے بعد راہول گاندھی کو پارلیمنٹ کی رکنیت سے نااہل کر دیا گیا ہے۔ ہریش حسوکھابائی کو راجکورٹ ڈسٹرکٹ جج کے طور پر ترقی دی گئی ہے، تاہم انکی ترقی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ سینئر سول ججوں کے کیڈر سے تعلق رکھنے والے دو ججوں نے ان کی ترقی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تقرری سنیارٹی اور میرٹ کی بنیاد پر نہیں کی گئی ہے ۔ درخواست گزاروں نے گجرات ہائی کورٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن لسٹ کو منسوخ کرنے اور میرٹ اور سنیارٹی کی بنیاد پر نئی فہرسٹ جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔