قصور(نمائندہ نوائے وقت) قصور تھانہ صدر کی حدود بائی پاس کے قریب واقع باغ سے 27 سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق موت سینے اور پیٹ پر فائر سے لگنے سے ہوئی ہے واقع کی اطلاع پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور موقع سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں کرائم سین ٹیم و دیگر کو موقع پر طلب کر کے جانچ پڑتال کی جارہی ہے حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔