قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈی پی اوقصور کا تھیلسیما کئیر کنگن پور ہسپتال کا دورہ ننھے بچوں کے ساتھ ملاقات، بچوں کو تحفے تحائف بھی دئیے گئے۔ ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے تھیلیسیمیا کیئر ہسپتال کنگن پور کا دورہ کےا، تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا معصوم ننھے بچوں سے ملاقات کی، شفقت کا ہاتھ رکھا اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔ قصور پولیس کی طرف سے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگوانے اور بچوں کے بہترین علاج معالجہ کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی۔