قصور: انتظامیہ کی نااہلی کے باعث شہر بھر مےں تجاوزات کی بھر مار


قصور (نمائندہ نوائے وقت) انتظامیہ کی نااہلی اور بدانتظامی کے باعث شہر کی اہم شاہرو¿ںپر تجاوزات کی بھر مار، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا تفصیلات کے مطابق بلھے شاہ روڈ، للیانی اڈا چوک، پرانا لاری اڈا روڈ، کوٹ بلوچاں،کوٹ پیراں سمیت درجنوں مقامات پر تاجروں اور ریڑھی بانوں نے قبضہ جمارکھا ہے سرکاری نقشہ کے مطابق شہر کی سڑکےں بیس سے تیس فٹ چوڑی ہیں لیکن تجاوزات کی وجہ سے پانچ سے ساتھ فٹ تک محدود ہوکررہ گئی ہیں ۔ ریڑھی بانوں اور تاجروں نے غیر رسمی گفتگو کرتے کہا کہ اگر بلاتفریق تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جائے تو کسی کو بھی کوئی اعتراض نہ ہے ۔ اس سلسلہ میں بلدیہ چیف افسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔
۱

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...