کھاریانوالہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما وقاص مان نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے معیشت تباہ ہو چکی ہے جس کے براہ راست متاثرین عوام ہیں حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں مہنگائی نے عام آدمی کو زندہ درگورکردیا، لوگوں کے کاروبار تباہ ہوگئے ہیں، مزدور، کسان، نوجوان سمیت ہر شخص پریشان اور مایوس ہے۔