فیروزوٹواں ( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما بابر حسین بھٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور سازشو ں نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا ، عمران خان نے ہر ادارے کو صر ف مخا لفین کیخلا ف استعمال کیا اور ملک کو ناقا بل تلا فی نقصان پہنچایا، تحریک انصا ف کے دور حکومت میں شروع ہو نے والی سیا سی کشید گی کے باعث سرما یہ کار ملک چھوڑ گئے، سیاست میں اخلا قیا ت کادامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔ مگر عمران خان نے تو نئی نسل کو کہیں کا نہیں چھوڑا، یہی وجہ ہے کہ ملک میں آج ہر طر ف کشید گی ہی کشیدگی نظر آ رہی ہے۔