شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدرعدنان اسلم نے کہا کہ ہمارا قائد عمران خان فاشسٹ حکمرانوں کی جانب سے بنائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے نوازشریف کی طرح بھاگا نہیں اور پنجاب میں کپتان کی ٹیم الیکشن کے میدان میں ڈٹ کر کھڑی اور مخالف بھاگ گئے ہیں آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہے آئین شکنوں کےلئے ملکی سیاست تو کیا پاکستان میں ہی کوئی جگہ نہیں ہیں قوم کپتان کو دوبارہ وزیر اعظم بنا کر ہی دم لے گی جھوٹے مقدمات کے ذریعے عمران خان کو سیاست سے نکالنے کی سازش کرنےوالے دیکھتے ہی رہ جائیں گے۔