امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے:صہیب اسلم سدھو 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری صہیب اسلم سدھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ خطے میں امن کےلئے کوششیں کی ہیں اور علاقائی امن واستحکام کی حامی ہے ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے پاکستان امن کا داعی ہے اور امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر بھارتی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا پاکستان کا دفاع انتہائی قابل فخر اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ فوج کے ہاتھ میں ہے پاکستانی فوج ملک کیخلاف کسی بھی مہم جوئی یاجارحیت کوناکام بنانے کیلئے ہمہ قت تیار ہے، اپنے ایک بیان میں صہیب اسلم سدھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں جاری حق خودارادیت کی تحریک کو کچلنے کیلئے جس بربریت کا مظاہرہ کررہی ہے وہ پوری دنیا کے سامنے ہے۔

ای پیپر دی نیشن