شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) پی پی138 کے امیدوار وسابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ حکمران اتحاد ملک وقوم کے وسیع تر مفاد کیلئے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لارہا ہے رمضان المبارک میں سستا آٹا کی فراہمی سے عوام کوبہت بڑا ریلیف ملا ہے جبکہ مہنگائی پر قابو پانے ،بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کیلئے بھی اقدا مات کئے جارہے ہیںانتخابات ایک ساتھ وقت مقررہ پر ہونگے اس ضمن میں عمران خان کا کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائیگا ان خیالات کااظہارانہوںنے روشن کینال گارڈن میں معززین علاقہ سے گفتگو کے دوران کیا۔