انتخابات کا انعقاد سازگار ماحول ہی میں ممکن ہے: خالد محمود

May 07, 2023


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق صوبائی وزیر و امیدوار پی پی 140میاں خالد محمود نے کہا کہ ملک میں انتخابات کا انعقاد سازگار ماحول ہی میں ممکن ہے ملک ایک طرف دہشت گردی کی لپیٹ میں تو دوسری طرف معاشی بدحالی کا شکار ہے جبکہ انتظامی امور درست کرنے کیلئے بھی وقت درکار ہے پی ٹی آئی کی حکومت چار سالوں میںملک کو جس تباہی و بربادی کا شکار کرکے گئی اس کے منفی اثرات کے خاتمہ کیلئے مزید وقت لگے گا ، اپنے ایک بیان میں میاں خالد محمود نے کہاکہ حکومت نے الیکشن کے انعقاد سے کبھی راہ فرار اختیار نہیں کی تاہم وقت آگے بڑھانے کی بات کی تاکہ حالات سازگار ہوسکیں۔

مزیدخبریں