ریلوے پولیس نے گھر سے ناراض لڑکے کو ورثاءکے حوالے کردیا


لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے پولیس لاہور ڈویژن نے گھر سے ناراض ہو کر آنے والے لڑکے کو ورثاءکے حوالے کردیا۔میاں چنوں سے تعلق رکھنے والا محمد ندیم گھریلو اختلاف کی بِنا پر لاہور آگیا تھا۔بچہ موبائل فون، سونے کی بالیاں اور انگوٹھی ساتھ لے آیا تھا۔لڑکا مین پورچ لاہور سٹیشن پر پریشانی کی حالت میں بیٹھا تھاجسکو ریلویز پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے کر ورثاءسے رابطہ کیاجو ہیلپ ڈیسک لاہور آئے جنہوں نے لڑکے اور سامان کی بحفاظت واپسی پر ریلویز پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن