پولیس ملازمین کا ہیلتھ ویلفیئر فنڈز20سے30گناکردیا گیا 


لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات جاری ہیں اور اسی حوالے سے آئی جی پنجاب نے خصوصی پیغام جاری کر دیا ہے۔ فورس کے نام جاری ویڈیو پیغام میں آئی جی پنجاب نے بتایا کہ پولیس ملازمین کے ہیلتھ ویلفیئر فنڈز کو 20 گنا سے بڑھا کر 30 گنا کر دیا گیا ہے اور اس وقت پولیس افسران اور ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر پر ماضی کی نسبت دو ہزار فیصد زیادہ خرچ کئے جا رہے ہیں،آئی جی پنجاب نے کہا کہ مختلف پراجیکٹس سے حاصل آمدن کے ذریعے سپاہ کی ویلفیئر پر 140 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کر رہے ہیں۔ رواں برس بہتر پراجیکٹ انویسٹمنٹ کے ذریعے انشااللہ 200 کروڑ روپے سے زائد آمدنی حاصل ہو گی اور اگلے سال پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر پر پہلے سے زیادہ فنڈز صرف کئے جائیں گے۔ پولیس پٹرول پمپس، زمینوں دیگر وسائل سے حاصل آمدن کو بہتر مینجمنٹ اور سرمایہ کاری سے کئی گنا بڑھایا گیاہے اور زائد آمدن کو پولیس فورس اور ان کے اہل خانہ کی ویلفیئر پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہیلتھ ویلفیئر پالیسی کے تحت تمام کانسٹیبلز اور اہل خانہ کی مرحلہ وار سکریننگ کر رہے ہیں اور دوران سکریننگ رزلٹس سے پتہ چلا ہے کہ 5 ہزار ملازمین ایسی بیماریاں کا شکار ہیں جن کا انہیں علم نہیں تھا۔ ان بیماریوں سے ملازمین کے دل ،جگر،گردے، دیگر اہم اعضاءمتاثر و خراب ہو رہے تھے لیکن اب ادارہ ان بیماریوں کا شکار تمام ملازمین کا علاج بھی کروائے گا ،سنگین ہونے سے پہلے ان کا تدارک بھی ہوگا۔ اگلے مرحلے پر ملازمین کے اہل خانہ اور بچوں کی سکریننگ شروع ہوگی۔مزید برآں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کے26ویں یوم شہادت پر انہیں شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید جیسے بہادر اور فرض شناس افسران پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ شہداءکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرینگے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...