انٹر نیشنل ختم نبوت مو¿ومنٹ کا مولانا قاری محمد صدیق کی وفات پر اظہار تعزیت

لاہور(خصوصی نامہ نگار)انٹر نیشنل ختم نبوت مو¿ومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،نائب امیر مولانا عبدالرو¿ف مکی،مولانا حافظ ملک عبدالصمد،، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، جامعہ اشرفیہ لاہور کے شعبہ حفظ کے سینئر اور قدیم استاد مولانا قاری محمد صدیق کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی زندگی کے 65 سال بچوں کو قرآن مجید حفظ کرانے میں گذار دئیے اور وہ ہزاروں حفاظ بچوں کے استاد، سچے عاشق رسول، خادم قرآن، فقرو استغناء، زہد و تقویٰ اورعلم و عمل کے پیکر تھے۔ مرحوم کی روشن زندگی اورخدمت قرآن مجید، علماءاور قراء، اساتذہ کیلئے مشعل راہ ہے۔انٹر نیشنل ختم نبوت مو¿ومنٹ کے قائدین وکارکن مولانا قاری محمد صدیق کے لواحقین و ورثا ءاور جامعہ اشرفیہ لاہور کی انتظامیہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحوم کیلئے مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاءکی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...