ووکیشنل کورس کی ٹریننگ کے بغیر وکالت کا لائسنس جاری نہیں ہو گا: پنجاب بار کونسل


لاہور(خبرنگار)پنجاب بار کونسل رولز کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں رولز کمیٹی کے چیئرمین خواجہ قیصر بٹ، منیر حسین بھٹی، سید جعفر طیار بخاری، شمشاد احمد باجوہ اور اسد محمود عباسی، ممبران پنجاب بار کونسل نے شرکت کی اور خصوصی طور پر رولز کمیٹی کی دعوت پر بشارت اللہ خان وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل اور طاہر شبیر چوہدری چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی پنجاب بار کونسل نے بھی شرکت کی ۔ درج ذیل امور طے پائے رولز کمیٹی پنجاب بار کونسل نے تمام ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے صدور کو سپریم کورٹ پاکستان کے حکم نامہ کے تناظر میں ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ وکالت کے لائسنس کے حصول کیلئے نئے امیدواران کو بار ووکیشنل کورس کی ٹریننگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ قانون کے وہ طالب علم پنجاب بار کونسل کو اپنی جمع کروائی گئی فرسٹ انٹی میشن سے چھ ماہ کی مدت مکمل ہونے پر اور ہائیر ایجوکیشن کا لاءگیٹ ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں اپنا قیمتی وقت ضائع کئے بغیر وکالت کے لائسنس کیلئے اپلائی کر سکیں، رولز کمیٹی پنجاب بار کونسل نے سپریم کورٹ پاکستان کے حکم نامہ کی مکمل تائید کرتے ہوئے یہ طے کیا کہ کسی بھی امیدوار کو بار ووکیشنل کورس کی ٹریننگ/ تربیت مکمل کرنے کے بغیر وکالت کا لائسنس جاری نہیں کیا جائےگا۔، انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی ہے کہ 18ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود بہاﺅدین ذکریا یونیورسٹی کے لاءکے طالب علموں کے امتحانات منعقد نہ ہو رہے ہیں لہٰذا رولز کمیٹی پنجاب بار کونسل نے وائس چانسلر بہاو¿ الدین زکریا یونیورسٹی سے مطالبہ کیا ہےکہ ایل ایل بی کے پانچ سالہ پروگرام کے سالانہ امتحان کا شیڈول جلد از جلدجاری کیاجائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...