چینی کی نقل و حمل روکنے کیلئے صوبہ بندی کر دی گئی


 لاہور (کامرس رپورٹر) چینی کی نقل و حمل روکنے کیلئے صوبہ بندی کر دی گئی۔ تحصیل صادق آباد ضلع رحیم یار خان کے مقام پر سندھ اور خیبر پی کے کو چینی کی ترسیل روک لی گئی۔ اس وقت پنجاب کی کئی شوگر ملوں کے ٹرکوں کو محکمہ خوراک نے بغیر کسی نوٹیفکیشن کے روک لیا گیا ہے۔ حالانکہ قانونی طور پر ایک ضلع سے دوسر ضلع یا ایک صوبہ سے دوسرے صوبہ میں چینی کی ترسیل روکنا ایک غیر قانونی اقدام ہے۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں خیبر پی کے اور سندھ میں چینی کی قلت پیدا ہو گئی ہے او رخیبر پی کے میں بالخصوص چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ خوراک قانونی طور پر ایسی کارروائیوں کا مجاز نہ ہے۔ یہ ایک افسوسناک عمل ہے جس کا اثر شوگر انڈسٹری اور صارفین پر پڑے گا۔ محکمہ خوراک کی طرف سے چینی کے ٹرکوں کو سندھ اور خیبر پی کے جانے سے روکنے سے چینی کی ضروریات کے حوالے سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک کے اندر چینی کی نقل و حمل صوبوں اور تما اضلاع کی عوامی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے نہایت اہم ہے۔ چینی کی نقل وحمل کو بغیر کسی تحریری احکامات کے ذریعے روکا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...