کاہنہ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پی پی 162کے امیدوار محمد خالد جوئیہ جھیڈو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں آنے چاہیں نہ کہ کسی کی ذات کیلئے۔ ملک پہلے ہی معاشی حالات میں گھیرا ہوا ہے۔ ملک بار بار الیکشن کے انعقاد کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ ایک دن میں ہی الیکشن کروانا ملکی مفاد میں ہے۔ وزیر اعظم میاں شہبازشریف سندھ اور بلوچستان اسمبلی زبردستی تڑوا کر مدت سے پہلے الیکشن کیسے کروا سکتے ہیں۔ عمران نیازی نے تو زبردستی اسمبلیاں توڑ کر ملک اور قوم میں افراتفری کاعالم پیدا کر دیا ہے۔ سندھ اور بلوچستان اسمبلی اپنی مدت پوری کریں گے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں آنے چاہیں :خالد جوئیہ
May 07, 2023