لاہور(سٹاف رپورٹر) کاٹن ایکشن پلان 2023-24پر عملدرآمدسے 3ارب ڈالر زرمبادلہ کا حصول ممکن ہوسکے گا۔ کپاس کی زیادہ رقبہ پر کاشت ایک چیلنجگ ٹاسک ہے جس کے حصول کیلئے ضلعی انتظامیہ،محکمہ زراعت و دیگر اسٹیک ہولڈرز ملکر کام کررہے ہیں۔اس سلسلہ میں ڈویژنل، ضلعی، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر جاری زرعی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں کپاس کی کاشت سے متعلق منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔