وفاقی حکومت نے تنازعات کے حل کیلئے ایم آئی سی اے ڈی آرکوتسلیم کرلیا

May 07, 2023


لاہور(کامرس رپورٹر)مصالحا انٹرنیشنل سینٹر فار آربیٹریشن اینڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن (ایم آئی سی اے ڈی آر)، ADR سینٹر جو کہ 2022 میں لیگل ایڈ سوسائٹی کی سرپرستی میں قائم کیا گیا تھا نے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ دسمبر 2022 میں سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے عدالت سے تسلیم شدہ ADR سینٹر کے طور پر نوٹیفکیشن کے بعد، MICADR کو اب حکومت پاکستان نے اسلام آباد ADR ایکٹ 2017 کے تحت ایک تسلیم شدہ ADR سینٹر کے طور پر باضابطہ تسلیم کیا ہے، اس طرح یہ پاکستان کا پہلا نجیADR سینٹر بن گیا ہے جسکو 2 باوقار عدالتوں نے تسلیم کیا ہے۔ اے ڈی آر سینٹرز اور غیرجانبداروں کی شناخت کیلئے ایکریڈیٹیشن کمیٹی حکومت پاکستان نے قائم کی تھی، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار، وفاقی سیکریٹری قانون و انصاف، اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (سینئر نائب صدر) نمائندگی شامل تھی۔ کمیٹی کم از کم معیارات اور غیرجانبداروں کی ایکریڈیشن کہ کم از کم معیارات اور ADR مراکز کی شناخت کیلئے ذمہ دار ہے جو ADR پریکٹس کے عالمی معیارات پر پورا اترتے ہیں۔ 

مزیدخبریں