ٹریڈرز معیشت کا پہیہ حکومتی پالیسیز سے جمود کا شکار ہے:چیئرمین پیاف


لاہور(کامرس رپورٹر )چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) فہیم الرحمان سہگل نے سینئر وائس چیئرمین نصراللہ مغل، وائس چیئرمین طاہر منظور چودھری ، صدر فیڈریشن پاکستان چیمبرز عرفان اقبال شیخ، سابق صدور پیاف محمد علی میاں و میاں ابوذرشاد، نائب صدر لاہور چیمبر عدنان خالد بٹ دیگر پیاف ای سی ممبران کے ہمراہ پاکستان آٹو موبائل سپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشنز ( پاسپیڈا)پیٹرن انچیف عابد حمیدکی قیادت میںپاسپیڈا عہدیداران سے پاسپیڈا آفس بادامی باغ میںملاقات کرتے ہوئے کہاکہ پیاف اور پاسپیڈا کا پچھلے 2 دہائیوں سے چولی دامن کا ساتھ ہے اور آئندہ بھی ملکرٹریڈڑز کے مسائل کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ فہیم الرحمان سہگل نے کہاکہ ٹریڈرز معیشت کا ایک پہیہ ہے، گورنمنٹ کی پالیسیز کی بدولت یہ پہیہ رکنے سے معیشت جمود کا شکار ہے۔ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے حکومت کی کوئی ڈائریکشن نظر نہیں آ رہی جو باعث تشویش ہے۔بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو آئندہ بجٹ میں شامل کیا جائے تاکہ اقتصادی ہدف کو ممکن بنایا جاسکے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...