نرسنگ مڈوائفری کے امتحان میں پرچہ آﺅٹ آف سلیبس ،طالبات کا احتجاج

May 07, 2023


لاہور(سپیشل کارسپانڈنٹ) نرسنگ مڈوائفری کے امتحان میں اوبسٹیکل نرسنگ کا پرچہ سلیبس سے ہٹ کر آگیا۔ طالبات کا ایک سال ضائع ہونے کا خدشہ۔ طالبات نے پرچہ دوبارہ لینے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیل کے مطابق 5 مئی 2023 کو اوبسٹیکل نرسنگ کے پرچے میں 50نمبر کا معروضی سوال آو¿ٹ آف کورس آیا ہے۔ جس کی وجہ سے نرسنگ کی طالبات پریشان اور شدید ذہنی دباو¿ کا شکار ہیں۔ انہی معروضی سوالات کی بنیاد پر نرسنگ طالبات کے پاس یا فیل ہونے کا فیصلہ ہوتا ہے۔ طالبات کے مطابق نرسنگ فورتھ ایئر ان کا آخری سال ہے۔ انہیں نہیں معلوم کہ پرچہ آو¿ٹ آف کورس کیوں دیا گیا۔ خدشہ یہی ہے کہ نرسنگ طالبات کے فیل ہونے سے انہیں مزید ایک سال اعزازیہ پر کام کرنے پڑے گا جو سراسر ناانصافی ہے۔ طالبات نے نرسنگ بورڈ کی انتظامیہ اور پی ایم سی حکام سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ پرچہ منسوخ کر کے جو سلیبس طالبات کو پڑھایا گیا ہے اس کے مطابق پرچہ لیا جائے۔

مزیدخبریں