لاہور( خصوصی نامہ نگار ) الخدمت فاو¿نڈیشن ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کے تحت رضاکاروں کیلئے الخدمت کمپلیکس میں 3 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد الخدمت کے رضاکاروں کوکسی بھی ہنگامی صورت حال کے دوران مصیبت زدگان کو ریسکیو اور ریلیف فراہم کرنے کے جدید طریقہ کار سے ہم آہنگ کرنا اور جان بچانے میں مددگار آلات کے استعمال کی تربیت فراہم کرنا تھا۔ سہ روزہ تربیتی ورکشاپ میں ا لخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان کے سید وقاص جعفری ،الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کے نیشنل ڈائریکٹر فضل محمود، پروگرام منیجر آصف جمال اور ریسکیو ٹرینرز سمیت الخدمت والنٹیر پروگرام سے رضاکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ میں شرکاءکو فرسٹ ایڈ، ڈیڈ باڈی مینجمنٹ، انسیڈینٹ کمانڈ سسٹم، فائر ایمرجنسیز، واٹر ایمرجنسیز،فیملی سکیورٹی اور ریسکیو کے دیگر طریقوں کے حوالے سے تربیت دی گئی۔ ورکشاپ کے اختتام پر سید وقاص جعفری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ الخدمت فاو¿نڈیشن کی ایک پہچان ہے۔