تاریخ رقم : کلمہ انڈرپاس ، سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ 5 ماہ میں مکمل

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی(پی سی بی ڈی ڈی اے) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ(سی بی ڈی پنجاب)بھی کہا جاتا ہے نے پنجاب کی تاریخ میں سب سے مہنگی نیلامی کے بعد کلمہ چوک انڈر پاس ریماڈلنگ سی بی ڈی پنجاب بولیورڈ کو ریکارڈ وقت میں مکمل کر کے لاہور کی عوام کو ایک تحفہ دیا ہے۔اس منصوبے کو نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کی ہدایت کے مطابق دی گی ڈیڈ لائن میں مکمل کر لیا گیا ہے۔ برکت مارکیٹ سے لبرٹی کی طرف اور لبرٹی سے برکت مارکیٹ کی طرف انڈرپاس ٹریفک کیلئے فروری میں مکمل کر کے فعال کر دیا گیا تھا جبکہ علی زیب روڈ بیرل کو بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔منصوبے کا افتتاح جلد متوقع ہے۔سی بی ڈی پنجاب بیرل بھی مکمل ہے لیکن اسکو وقتی طور پر گیٹ لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ سی بی ڈی پنجاب کے ترجمان کے مطابق سی بی ڈی پنجاب کا انفراسٹرکچر مکمل کر کے اس کو بھی فعال کر دیا جائے گا۔یہ لاہور کا پہلا انڈر پاس ہے جس میں سے 2 بیرل نکل رہی ہیں اور لاہور ایشیا کا پہلا شہر اور پاکستان پہلا ملک جس میں بلیو روڈز کی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ سی بی ڈی پنجاب کے سی سی او عمران امین کا کہنا ہے کہ آج کے دن اس منصوبے پر کام کرنے والے تمام افراد کی محنت رنگ لائی ہے۔ انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی، نگراں وزیر ہاو¿سنگ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب، سید بیرسٹر اظفر علی ناصر، نگراں وزیر سی اینڈ ڈبلیو پنجاب، بلال افضل، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر لاہور، رافعہ حیدر، چیف سیکرٹری پنجاب، زاہد اختر زمان، سیکرٹری ہاو¿سنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب، کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال، سیکرٹری پلاننگ پنجاب، محمد سہیل انور چوہدری کے ساتھ ساتھ واسا، لیسکو، ٹریفک پولیس، پی ایچ اے، این ایل سی، نیسپاک اور حبیب کنسٹرکشن بالخصوص لاہور کی عوام جس نے پورے منصوبے میں تعاون کیا ان کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن