آئین و قانون کی حکمرانی کے بغیر سیاسی ،معاشی استحکام ممکن نہیں: قیوم نظامی، اویس احمد

May 07, 2023

لاہور(نیوز رپورٹر)شوریٰ ہمدرد کی ماہانہ فکری نشست کا انعقاد ڈپٹی سپیکر و سابق وزیر مملکت قیوم نظامی کی صدارت میں ہوا جس میں آئین کے احترام نفاذ اور حکمرانی کے موضوع پر اظہار خیال کیا گیا۔ قیوم نظامی نے کہا کہ آئین کی صدق دل اور خلوص نیت سے حکمرانی اور پاسداری کے بغیر سیاسی اور معاشی استحکام کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ بیرسٹر اویس احمد نے کہا کہ آئین سپریم ہے۔ ریاست کے سب اداروں کو آئین کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے اپنے فرائض ادا کرنے چاہیں۔ اس فکری نشست میں محمد انس غازی ایڈووکیٹ پروفیسر مشکور صدیقی ثمر جمیل خان پروفیسر خالد محمود عطا ،خالدہ جمیل علی بخاری، پروفیسر نصیر چوہدری، کرنل زیڈ اے فرخ ،محمد ظہیر میر ایڈووکیٹ، پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم نے اظہار خیال کیا۔ سب مقررین نے آئین سے مکمل وفاداری پاسداری اور حکمرانی پر زور دیا۔

مزیدخبریں