کامونکی(نمائندہ خصوصی)ملک و قوم کے مسائل کا واحد حل دیانتدارقیادت اورانتخابات ہیں،حکومت کے پاس کوئی معاشی پالیسی نہیں صرف آئی ایم ایف سے قرض کیلئے کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ نااہل اورکرپٹ حکمرانوں کے مفادات کی سیاست اور بدترین معاشی پالیسیوں نے عوام کوجن حقیقی خوشیوں سے محروم کردیاہےوہ اسلامی نظام کے قیام کے بعد لوٹ آئیں گی ،عوام ملک و قوم کے بہتر مستقبل کیلئے اہل و دیانتدار قیادت کا انتخاب کریں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت پر یقین رکھنے والی قیادت مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کرتی موجودہ حالات سب پارٹیاں اپنے اپنے مفادات کیلئے سیاست کررہے ہیں کسی کو ملک و قوم کے مستقبل کی فکر نہیں۔