آئی جی پنجاب نے مدثر علی کو ڈاکو¶ں کابہادری سے مقابلہ  کرنے پر غازی میڈل سے نواز دیا


نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس فرنٹ ڈیسک کے آپریٹر میاں مدثر علی کو جرات اور بہادری سے ڈاکو¶ں کا مقابلہ کرنے پر غازی میڈل سے نوازتے ہوئے انہیں اپنے ہاتھوں سے میڈل لگایا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غازی میاں مدثر علی جیسے بہادر جوان پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں یاد رہے کہ میاں مدثر علی نے تن و تنہا نہتے ہونے کے باوجود مسلح ڈاکو¶ں کا مقابلہ کیا جس پر ڈاکو¶ں نے ان پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا مگر وہ بہادری سے ان کا مقابلہ کرتے رہے جس پر ڈاکو¶ں بھاگنے پر مجبور ہو گئے میاں مدثر علی کو غازی پنجاب پولیس کا میڈل ملنے پر نعمان احمد باجوہ، عبداللہ گورائیہ، میاں وسیم منیر، فاروق اعجاز گورائیہ اور محمد شہباز نے مبارکباد دیتے ہوئے انہیں پنجاب پولیس کا قیمتی سرمایہ قرار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...